ممبئی؍ 2جنوری(آئی این ایس انڈیا)ان دنوں سیاست ساڑھے تین سو سال پرانی تاریخ کے دوکرداروں کے ساتھ چل رہی ہے۔ یہ کردار مغل حکمران اورنگزیب اور مراٹھا حکمران چھترپتی سمبھاجی ہیں۔
شیوسینا مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کا نام بدل کر سنبھاجی نگر رکھنا چاہتی ہے لیکن کانگریس کو اس کے متعلق تحفظات ہیں۔ وسطی مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں واقع اورنگ آباد کی تاریخی اہمیت ہے۔ پہلے اس شہر کا نام وجے نگر تھا۔ اورنگ زیب نے اس طرف قبضہ کیا اور اس کا نام اورنگ آباد رکھا۔ مغل سلطنت کے زمانے میں اورنگ آباد دکن خطے کا دارالحکومت ہوا کرتا تھا۔ اورنگ زیب کا مقبرہ اورنگ آباد میں ہے۔ اورنگ زیب کے دورحکومت کا ایک بڑا حصہ مراٹھوں سے متصادم تھا۔ اورنگ زیب کی پہلے مراٹھا ریاست کے بانی، چھترپتی شیواجی اور پھراس کے بیٹے چھترپتی سمبھاجی سے لڑائی ہوئی۔ لڑائی کے دوران سمبھا جی کو مغلوں نے گرفتار کیا تھا۔ سمبھاجی کوقتل کیا گیا۔
شیوسینا اس شہر کانام بتاناچاہتی ہے۔کانگریس نے اس پراعتراض کیاہے اوریوگی کے طرزپرنام کی تبدیلی پرمخالفت کی ہے۔ بالاصاحب تھوراٹ کہہ چکے ہیں کہ نام کی تبدیلی مہاراشٹراتحاد کے کم ازکم مشترکہ پروگرام کا ایجنڈہ نہیں رہی ہے۔ اس لیے ان جیسے متنازعہ مسائل سے حکومت کودور رہنا چاہیے۔